میسورو،8/فروری (ایس او نیوز)میسور مئیر تسنیم نے بروز جمعہ تاریخی دیوراجہ مارکیٹ کا معائنہ کیا جو کئی برسوں سے کافی خستہ حالت میں ہے- اور اس عمارت کو ڈھانا ہے یا مرمت کرکے اس عمارت کی شناخت کو برقرار رکھنا چاہئے یہی موضوع بحث ہے- معائنہ کے بعد تسنیم نے بتایا کہ اس خستہ حالت میں موجود عمارت کو ڈھا دینا ہی بہتر ہے اور اس کی تجویز بروز پیر ریاستی حکومت کی منظوری کیلئے روانہ کی جائے گی -اس موقع پر میئر کے ہمراہ ڈپٹی مئیر سی سریدھر اور میسور سٹی کارپوریشن کے افسران بھی موجود تھے-اس موقع پر مئیر کو مشورہ دیا گیاکہ تاریخی عمارت کو ڈھانے کی بجائے صرف مرمت کرکے اسکی Heritageشناخت کو برقرار رکھا جائے- عدالت نے بھی دیوراج مارکیٹ کی عمارت کو ڈھا دینے کا حکم دیا تھا اور میسور سٹی کارپوریشن کی کونسل میں بھی اس عمارت کو ڈھا کر Heritage کو دماغ میں رکھتے ہوئے نئی عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا- مارکیٹ کے تاجر میسور سٹی کارپوریشن کی جانب سے عمارت کو ڈھا دینے کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع ہوئے تھے- اب عدالت نے میسور سٹی کارپوریشن کو ہدایت دی ہے کہ مارکیٹ کی عمارت کو ڈھانے سے پہلے مارکیٹ کے تاجروں کو کوئی معقول متبادل انتظامات کرنا چاہئے- ساتھ ہی Heritateکی شناخت کو برقرار رکھا جائے-میسور سٹی کارپوریشن ذونل دفتر نمبر6کے اسسٹنٹ کمشنر گیتا اڈیڈا، ڈیولپمنٹ آفیسر یچ ناگراج، کارپوریٹر یم ڈی ناگراج، اور انجینئر مائتری اور دوسرے افسر اس موقع پر موجود تھے-